اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مسئلہ کے پر امن حل کیلئے کوششوں میں سہولت فراہم کررہا ہے۔ جمعرات کے روز ٹویٹ میں انہوں نے کہا پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے افغانوں کے درمیان بات چیت ہی کامیاب مذاکراتی حل کا واحد راستہ ہے۔