ملک بھر میں پی ٹی آئی کے 18 غیر قانونی اکاﺅنٹس، سٹیٹ بنک نے تردید کر دی

Jan 11, 2019

اسلام آباد (صباح نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تحریک انصاف کے جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق الیکشن کمشن کو بھیجی گئی رپورٹ کے حوالے سے تردیدی بیان جاری کر دیا۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ بینک اکاونٹس کی کوئی رپورٹ الیکشن کمشن کونہیں بھیجی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ہر بینک انفرادی طورپرمطلوبہ معلومات دینے کا پابند ہے، بینک الیکشن کمشن کو معلومات خود فراہم کرتے ہیں۔تحریک انصاف کے جعلی اکاونٹس سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے کہا گیا کہ غیرقانونی یاغیرظاہرشدہ اکانٹس سے متعلق شائع رپورٹ غلط ہے۔واضح رہے جمعرات کو میڈیا میں شائع رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ سٹیٹ بینک نے تحریک انصاف ملک بھر18 غیرقانونی اکاونٹس استعمال کر رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکمران جماعت کے ملک کے مختلف شہروں میں کل 26 بینک اکانٹس ہیں لیکن الیکشن کمشن میں جمع کروائی گئی معلومات میں صرف 8 کے بارے میں بتایا گیا۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے دیگر 18بینک اکاونٹس جعلی یا غیر قانونی اکاونٹس کے زمرے میں آتے ہیں انہیں الیکشن کمشن آف پاکستان میں جمع کروائی گئی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں ظاہر نہیں کیا گیا۔اس سے قبل وزیر اعلی سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون مرتضی وہاب نے تحریک انصاف کے اکاونٹس سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ پرجے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
پی ٹی آئی /اکاﺅنٹس

مزیدخبریں