اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنے کے اہم ایشو پر مئی میں اپنے اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔ ایف اے ٹی ایف کے سڈنی اجلاس پاکستان کی پیش کردہ رپورٹس پر مثبت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے میں بعض امور کی نشاندہی کی گئی ہے اور پاکستان سے کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں اقدامات فروری میں شروع کر دئیے جائیں۔ سڈنی اجلاس میں شریک پاکستانی وفد رپورٹ سیاسی قیادت کو پیش کر دے گا اور نئے اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا۔پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات کا دور مکمل ہو گیا ذرائع کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا جعلی بنک اکاﺅنٹس اور مشکوک ٹرانزیکشن کیخلاف کارروائی پر بریفنگ دی پاکستان میں منی لانڈرنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا پاکستانی حکام نے بتایا کہ منی لانڈرنگ سے پاکستانی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا کالعدم تنظیموں کے اکاﺅنٹس او راثاثے منجمد کئے گئے ہیں ایف اے ٹی ایف نے کہا چند ماہ میں پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ کیخلاف بہترین اقدامات کئے۔