الائیڈ بنک کے سابق مینجر کو33 سال قید،ایک کروڑ 14 لاکھ روپے جرمانہ

Jan 11, 2019

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) الائیڈ بنک کے سابق مینجر کو کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر مقامی عدالت نے 33 سال قید اور ایک کروڑ 14 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم۔ مجرم رضا شاہ جھنگ میں بنک میں ملازمت کرتا تھا دوران ملازمت لاکھوں روپے خوردبرد کئے۔ ایف آئی اے نے 2015ء میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گزشتہ روز سپیشل عدالت نے سماعت مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر رضا شاہ کو مذکورہ سزا کا حکم سنا دیا۔

مزیدخبریں