لاہور ( سپیشل رپورٹر) انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد پنجاب کے سرکاری اداروں ، جیلوں ، اور پبلک مقامات کی سکیورٹی کو سخت کرنے کیلئے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ہوم ڈپارٹمنٹ نے پولیس کو لیٹر جاری کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے جائیں ۔ تمام اہم سرکاری عمارتوں کا سیکورٹی آڈٹ کیا جائے اور پبلک مقامات پر سکیورٹی کو بڑھایا جائے۔