حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے معیشت تباہ، لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں: حمزہ شہباز

Jan 11, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشر یف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ اور لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں، عوام آج پریشان ہیں اور سردیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔وہ صدرمسلم لیگ ن لاہور پرویزملک علی پرویز، غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر رہنمائوںسے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے حمزہ شہبا زشر یف نے کہا کہ عوام کے دلوں سے نو ازشریف کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ اور لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں، عوام آج پریشان ہیں اور سردیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران نا اہل ہیں جو محض دعوے ہی کر سکتے ہیں،عوام کی خدمت نہیں، اس موقع پر لیگی رہنمامنیب الحق، صبغت اللہ سلطان ،کرنل (ر) امجدگیلانی، جمیل صادق، کبیر تاج سمیت دیگر کارکن بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں