سعودی عرب نے 15 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی عائد کر دی

ریاض (اے پی پی) سعودی مجلس شوریٰ نے 15 برس سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی پر پابندی عائدکر دی جبکہ 18برس سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کو خصوصی عدالت کی منظوری سے مشروط کردیا۔ یہ فیصلہ گزشتہ روزصدر شوریٰ شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔معاون صدر شوریٰ ڈاکٹر یحیی ٰ الصمعان نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ شوریٰ نے اسلامی و عدالتی امور کی کمیٹی کا نقطہ نظر سننے کے بعد ہی مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...