ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے 30 برس میں پہلی بار ملک میں پٹرول اور گیس کے مسلمہ ذخائر میں اضافے کا اعلان کردیا۔ سعودی عرب کے تیل ذخائر266 ارب بیرل تک پہنچ گئے۔ گیس ذخائر میں 17 ٹریلین مکعب فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ گیس ذخائر 319.5 ٹریلین مکعب فٹ ہوگئے ہیں۔وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا کہ نئے مصدقہ اعدادوشمار نے ہمارے اس یقین کو درست ثابت کردیا ہے کہ آرامکو دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے۔ 31دسمبر 2017ء کو سعودی عرب کے تیل ذخائر 263.2ارب بیرل تھے۔ جن میں 2.2ارب بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی ذخائر میں کویت اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ آئل فیلڈ کے وہ ذخائربھی شامل ہیں جو سعودی عرب کے حصے میں آتے ہیں۔
سعودی عرب کا 30 برس میں پہلی بار پٹرول، گیس ذخائر میں اضافے کا اعلان
Jan 11, 2019