جدہ (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی یکجہتی فورم کے بانی ریاض بخاری نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان پی ٹی آئی سعودی عرب و مڈل ایسٹ کے چیف ایگزیکٹو ذوالقرنین علی خاں کی موجودگی میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سعودی عرب و مڈل ایسٹ ذوالقرنین علی خان نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے ارکان (پی جے ایف) کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔