برطانیہ نے 23 پاکستانیوں کو ملک بدرکر دیا

Jan 11, 2019

اسلام آباد(آن لائن) برطانیہ نے 23 پاکستانیوں کو ملک بدرکر دیا بے دخل کے لئے تمام افراد برطانیہ میں غیر قانونی طور پرمقیم تھے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز برطانیہ نے23 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا۔ بے دخل کئے گئے پاکستانی خصوصی طیارے پرلندن سے اسلام آباد پہنچے ایف آئی اے نے معمولی پوچھ گچھ کے بعد تمام افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی بے دخل کئے گئے افراد برطانیہ میںغیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

مزیدخبریں