لاہور(پ ر) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک )اور برٹش کونسل کے زیرِ اہتمام لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں پاکستان میں اپرنٹس شپ پر دو روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے 1962 کے حکومتِ پنجاب کے اپرنٹس شپ آرڈینینس اور حکومتِ پاکستان کے اپرنٹس شپ ایکٹ 2018 کے بارے میں جامع تقابلی جائزہ پیش کیا اور اپرنٹسیزاور آجر حضرات کیلئے اس کی اہمیت کو اْجاگر کیا۔برطانیہ کے سینئر کنسلٹنٹ مسٹر سائمن پیریمین نے ترقی پذیر ممالک میں اپرنٹس شپ کی عملی اہمیت کے بارے میں بتایا۔
نیوٹیک اور برٹش کونسل کے زیرِاہتمام اپرنٹس شپ پر دو روزہ آگاہی سیشن
Jan 11, 2019