اسٹیٹ بینک کی ر پو رٹ نے پی ٹی آئی حکو مت کا بھا نڈا پھو ڑ دیا ، مرتضیٰ وہا ب

کراچی ( و قائع نگار ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی نااہل حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اب انہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے شوشہ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی کے وزراءسے استعفیٰ طلب کیئے جاتے تھے مگر اب تحریک انصاف کے اٹھارہ اکاو¿نٹس کی تفصیلات نہیں دی جارہی ہیں اور اس رپورٹ میں ان حکومتی افسران کے نام ہیں جو آج اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کاروائی یکطرفہ ہو تو احتساب نہیں رہتا سیاسی انتقام بن جاتا ہے لہذا تحریک انصاف کے ساتھ احتساب نہیں بلکہ یو ٹرن ہوتا ہے اب تحریک انصاف کو اپنا انتخابی نشان " یو ٹرن" رکھ لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی منافقانہ پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔ ملک کا صنعتی پہیہ جام ہو چکا ہے اور لوگوں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ اسکول کی گاڑیوں میں گیس سلنڈر کی تنصیب کے معاملہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حادثات سے بچاو¿ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے مالکان بھی معاشی طور پر خسارہ میں نہ رہیں اس سلسلہ میں کوئی درمیانی راستہ نکالنے کے لیے حکومتی سطح پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ ناانصافی کی حد ہوچکی ہے ملکی پیداوار میں ستر فیصد گیس مہیا کرنے والا صوبہ آج گیس کی عدم فراہمی کا شکار ہے یہ وفاق کا سندھ کے ساتھ متعصبانہ رویہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن