اے بی ایل نے بینکنگ سیکٹر میں شاندار کارکردگی دکھائی،تجزیاتی رپورٹ

Jan 11, 2019

کراچی(کامرس رپورٹر)الائیڈ بینک لمیٹڈ(اے بی ایل) نے کیلنڈرسال2018 میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیاہے جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں الائیڈ بینک کے حصص کی قیمت میں تسلسل سے اضافہ ہوا ہے۔ جے ایس ریسرچ کی امرین سورانی کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اے بی ایل نے بینکنگ سیکٹر میں2018 کے دوران شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے32فیصد جبکہ اسٹاک میں27فیصد کی افزائش حاصل کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مستقبل میں تکنیکی اعتبار سے الائیڈ بینک کے منافع میں افزاء ش کے روشن امکانات ہیں۔ اور کیلنڈرسال2019 میں قرضوں کی سرکاری سود کی شرح میں حالیہ ڈیڑھ فیصد اضافے کے باعث اے بی ایل کی خالص سودی آمدنی میں خاطرخواہ افزائش حاصل ہوگی اوراس اعتبار سے ہم پلہ بینکوں میں اے بی ایل کی کارکردگی سب سے بہتر رہے گی ہماری توقع ہے کہ آنے والے برسوں میں اے بی ایل کے اوسط ڈپازٹس میں معقول افزائش جاری رہے گی۔

مزیدخبریں