کاٹی ، کے الیکٹرک اجلاس ، دو ماہ کے اندر دیرنہ مسائل حل کرنے پر اتفاق

Jan 11, 2019

کراچی(کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری(کاٹی) کے عہدے داران اور کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام کا مشترکہ اجلاس، کورنگی صنعتی علاقے کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کاٹی کے صدر دانش خان، سینیئر نائب صدر فراز الرحمن، نائب صدر ماہین سلمان، چیئرمین و سی ای او کا ئٹ زبیر چھایا، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے کے الیکٹرک نجم العارفین، ایس ایم یحییٰ، احتشام الدین ، شیخ فضل جلیل اور کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر ایکسٹرنل افیئرز اسمر نعیم، ڈائریکٹر اسٹریٹجی احسن انیس اور جنرل مینیجر کے آئی ایم زیڈ آئی بی سی مختار احمد راؤ ، حفیظ میمن اور دیگر نے شرکت کی۔ کاٹی کے صدر دانش خان نے شکایات کے فوری ازالے کے لیے کے الیکٹرک کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا، انہوں نے کہا کہ توانائی کی بلا تعطل فراہمی صنعتی پیداوار کے لیے انتہائی ناگزیر ہے اور ملک کے معاشی استحکام کے لیے اس شعبے کی کارکردگی مثالی بنانے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کے الیکٹرک کائٹ کے ترقیاتی کاموں کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرے گی تاکہ تعمیراتی کام کے دوران بجلی سے متعلق پیش آنے والے مسائل فوری طور پر حل کیے جاسکیں۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کورنگی صنعتی علاقے میں بجلی کی فراہمی سے متعلق دیرینہ مسائل کو مارچ تک حل کرلیا جائے گا۔ کے الیکٹرک کے وفد نے بتایا کہ بلوں کی عدم ادائیگی کے خلاف 21جنوری سے کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ دانش خان نے کہا کہ کے الیکٹرک صنعتی علاقے میں بلنگ سے متعلق مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

مزیدخبریں