انتخابی تاریخ کی درستگی کے لئے چیف الیکشن کمشنرکواین ڈی ایف کاخط

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن کا اہم اجلاس سابق وفاقی سیکر ٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن کنور محمدد لشاد کی صدارت میں مرکزی سیکر ٹریٹ نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال انتخابی اصلاحات کے حوالے سے انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔انتخابی تاریخ کی درستگی کے لئے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کو خط بھی ارسال کیا گیا۔ جس میں استدعا کی گئی کہ پارلیمانی الیکشن کے بارے میں ابہام پایا جاتا ہے اور اس کی ابتداء ریکارڈ میں7دسمبر1970ہے جبکہ الیکشن کا اجرا ء 1951سے ہو ا تھا۔ ریسرچ ٹیم کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق پہلا انتخاب 1951,دوسرا انتخاب جولائی1955، تیسرا انتخاب1962، چوتھا انتخاب1965، پانچواں انتخاب 1970، چھٹا انتخاب1977، ساتواں انتخاب 1985،آٹھواں 1988، نواں 1990، دسواں انتخاب 1993، گیارہواں انتخاب 1997، بارہواں2002،تیرھواں 2008، چودھواں2013،اور پندرہواں انتخاب 2018میں ہوا ہے ۔اس حوالے سے کنور محمد دلشاد کا کہنا تھا کہ ہمارے پارلیمانی انتخاب کی ایک مسلسل تاریخ موجود ہے مگر افسوس کہ ہمارے سیا ستدانوں کو بھی ادراک نہیں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن