راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) برطانیہ میں غیر قانونی قیام پر 23 پاکستانی باشندوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا برطانیہ سے ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد ائر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے اپنی تحویل میں لے لئے جن کے کوائف یکجا کرکے انہیں بعد میں اپنے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ۔