اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ایک تحقیق کے مطابق چین 2020میں امریکا کی جگہ چین معاشی سپرپاور ہوگا ۔ اس وقت امریکہ کودنیا کی معاشی سپرپاور ہونے کا اعزاز حاصل ہے مگر ایک سال میں یہ اعزازچین اس سے چھین لے گا۔ اور جب ایسا ہوجائے گا تو پھر وہ کبھی دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر نہیں آسکے گاتحقیق کے مطابق 2030تک بھارت امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دوسری بڑی معاشی طاقت بن کے ابھرے گا۔مجموعی طور پر ایشیائی جی ڈی پی امریکا اور یورو زون کے برابر ہوجائے گا، جس کے نتیجے میں 2030تک 10بڑی معیشتوں میں سے 6کا تعلق ایشیا سے ہوگا۔یہ بات اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا کہنا تھا کہ چین 2020میں امریکا سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا اعزاز چھین لے گا۔اس تحقیق میں بینک نے جی ڈی پی اور قوت خرید کے پیمانوں کو مدنظر رکھا۔اگر قوت خرید کی بات کی جائے تو چین پہلے ہی اس حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت تصور کیا جاتا ہے مگر جی ڈی پی کے لحاظ سے امریکا بدستور سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ 2020میں پہلے چین نمبرون کی پوزیشن پر آجائے گا اور پھر 2030تک بھارت امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دوسری بڑی معاشی طاقت بن جائے گا۔رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائی میں بھارت کا سالانہ جی ڈی پی شرح نمو 6فیصد سے بڑھ کر لگ بھگ 8فیصد ہوجائے گی۔مجموعی طور پر آنے والی دہائی میں ایشیائی ممالک اقتصادی طور پر طاقتور ہوکر ابھریں گے ۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ طویل المعیاد شرح نمو کی پیشگوئی کے حوالے سے ایک عنصر اہمیت رکھتا ہے کہ جو ممالک عالمی جی ڈی پی میں حصہ ڈالتے ہیں وہ بتدریج اپنا حصہ عالمی آبادی کے تناسب سے بدل دیں گے اور اس طرح بڑی معیشت کی صورت میں ابھر کر سامنے آئیں گے۔2030تک ایشیائی جی ڈی پی عالمی جی ڈی پی کے لگ بھگ 35فیصد حصے تک پہنچ جائے گا جو کہ گزشتہ سال 28فیصد تھا اور 2010میں 20فیصد۔
2020میں امریکا کی جگہ چین سپرپاور،2030تک بھارت امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دوسری بڑی معاشی طاقت بن جائے گا: تحقیق
Jan 11, 2019 | 21:07