ہیری‘ میگھن کی شاہی رتبے سے دستبرداری‘ برطانوی شاہی خاندان میں اختلافات کا انکشاف

لندن (چودھری عارف پندھیر) برطانوی شاہی خاندان میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے۔ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اپنے بیٹے آرچی کے ساتھ واپس کینیڈا چلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق میگھن مارکل اپنے بیٹے آرچی کے ساتھ کینیڈا چلی گئی ہیں۔ میگھن اور ہیری کرسمس کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد منگل کو ہی لندن پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی شاہی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ ترجمان کے مطابق میگھن مارکل اور آرچی کینیڈا میں ایک آیا کے ساتھ قیام کریں گے۔ میگھن ایک ایسے وقت میں واپس گئی ہیں جب شاہی خاندان ہیری کو ان کا شاہی حیثیت سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا کہہ رہا ہے۔ ملکہ ناراض ہیں۔ انہوں نے شاہی سٹاف سے مدد مانگ لی۔ واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور انکی بیگم میگھن مارکل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ‘سینئر’ شاہی حیثیت سے دستبردار ہو رہے ہیں اور مالی طور پر خودمختار ہونے کے لیے اقدامات کریں گے۔ انسٹا گرام پر طویل پوسٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ جغرافیائی توازن ہمیں اپنے شاہی روایت کی تعریف کے ساتھ اپنے بیٹے کی پرورش کرنے کے قابل بنائے گا جس میں وہ پیدا ہوا تھا، اور ساتھ ہی ہمارے اہل خانہ کو اگلے باب پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جس میں ہمارے نئے خیراتی ادارے کا آغاز بھی شامل ہے۔ ہیری اور میگھن کے اس فیصلے سے شاہی خاندان کو دکھ پہنچا اور شاہی خاندان نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ بکنگھم پیلس کی خاتون ترجمان کاکہنا ہے کہ ڈیوک اور ڈچز کے ساتھ ان کے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے پر بات چیت ’ابتدائی مرحلے میں‘ تھی۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم ان کے مختلف انداز اختیار کرنے کی خواہش کو سمجھتے ہیں، لیکن یہ پیچیدہ معاملات ہیں جن پر کام کرنے میں وقت لگے گا۔ ادھر بی بی سی کے مطابق شہزادی میگھن اور پرنس ہیری کے مومی مجسمے شاہی انکلوژر سے منتقل کر دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...