امریکہ ایران کشیدگی سے امن مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے: افغان طالبان

کابل (نیٹ نیوز) طالبان نے کہا ہے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی عسکری کشیدگی سے ان کے اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے مذاکرات متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ تاہم طالبان نے باضابطہ بیان دیا ہے اور ان کی مذاکراتی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سہیل شاہین نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے بات چیت کے بعد دونوں فریقین 18 سالہ افغان (تنازعہ) کے بعد امن معاہدے پر دستخط کے قریب پہنچے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے امریکہ ایران کشیدگی سے امن عمل کو خطرہ ہونے کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔ سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ مذکورہ پیش رفت کا امن عمل پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ (امریکہ،طالبان) امن معاہدہ حتمی ہے اور صرف (دونوں فریقین) کی جانب سے دستخط ہونا باقی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...