لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اورنج لائن کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ عثمان بزدار نے 50 روپے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے معاملہ پنجاب کابینہ کو بھجوا دیا۔ گزشتہ اجلاس میں وزراء اور متعلقہ حکام نے کرایہ 50 روپے کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔