کراچی (نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی قبر پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس فیصل عرب‘ جسٹس سجاد علی شاہ‘ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اپنے درج تاثرات میں انہوں نے لکھا کہ فخرالدین جی ابراہیم ہر لحاظ سے ایک عظیم شخص تھے اور ملک اور عوام کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہم سب ان کے بہت مشکور ہیں۔ چیف جسٹس نے مرحوم کے بیٹے زاہد فخرالدین جی ابراہیم سے تعزیت بھی کی۔