امریکی معاون ایلس ویلز 19 جنوری کو پاکستان آئیں گی

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)امریکا کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز 19 جنوری کو سرکاری دورہ پر پاکستان آئیں گی۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ پاکستانی قیادت کے ساتھ ، دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل ، خطہ میں سلامتی کی سورتحال، بالخصوص امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیالات کریں گی۔ ایلس ویلز، پاکستان سمیت خطہ کے ملکوں کے دورہ پر یہاں آ رہی ہیں۔ شیڈول کے مطابق وہ 13 سے 22 جنوری کے درمیان سری لنکا، بھارت اور پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ایلس ویلز 13 اور 14 جنوری کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہوں گیں جہاں وہ سری لنکا کے سینئر حکومتی عہدیداران اور سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گی۔ 15 سے 18 جنوری کے دوران ایلس ویلز نئی دہلی کا دورہ کریں گی ۔ایلس ویلز 19 سے 22 جنوری کے دوران پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئیں گی۔ دورہ پاکستان کے موقع پر وہ سینئر حکام کے علاوہ سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گی اور دوطرفہ معاملات سمیت خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...