زینب الرٹ بل کی متفقہ منظوری تاریخی اقدام ہے: فردوس عاشق

Jan 11, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے زینب الرٹ بل کی متفقہ منظوری ایک روشن اور تاریخی قانون سازی ہے۔2020 کے آغاز پر اسمبلی سے یہ اہم قانون سازی عوامی جذبات اور امنگوں کی حقیقی آئینہ دارہے۔ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ قانون ہمارے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔ پھول جیسے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں گھنائونے ظلم سے بچانا اور معاشرتی تحفظ دینا عمران خان کا ویژن اور حکومت کا عزم ہے۔

مزیدخبریں