مکرمی!پاکستان آرمی وہ واحد ادارہ ہے جو کہ ایک ڈسپلن کے تحت اپنے اندر ترقی اور اجاگر کی صلاحیت رکھتا ہے. پاکستان کی تحریک میں بہت سے نشیب و فراز آئے ہیں لیکن پاکستان انہیں ہر وقت لبیک کہتے ہوئے اپنے ملکی دفاع اور اس کے اندر کوئی بھی ہنگامی صورت حال میں قابو پاکر ایک رتبہ حاصل کیا ہے. آرمی وہ واحد ادارہ ہے جہاں ہرگرز کرپشن کا نام و نشان نہیں ہے. ہماری آرمی کی کامیابی کے پیچھے خدا کا کرم ہے. الحمداللہ آج پاکستان آرمی دنیا کی سب سے قابل اور نڈر فوج ہے اور ہمارا اتنا نیٹ ورک ہے کہ ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں. پاکستان آرمی ایک شاندار عزت کے مستحق ہیں اور پاکستان آرمی ہمیشہ سے محب وطن رہی ہے ہماری آرمی اتنی طاقتور ہے کہ دوسرے ترقی پذیر ممالک ہماری آرمی کو اپنا سیکورٹی پلان ترتیب کرنے کی دعوت دیتے ہیں. اس کے علاوہ عرب ممالک میں بھی ہماری آرمی اپنے فرائض انجام دے رہی ہے. ہم اگر اپنی پاک آرمی کا موازنہ دوسری ممالک کی آرمی سے کریں تو ہمارے علم میں اضافہ ہو کہ دوسرے ممالک کی آرمی کے نوجوان آئے دن خودکشی کرنے پر مجبور ہیں. جب کہ ہمارے نوجوانوں کو موت بھی شہادت کے انعام کے طور پر نصیب ہوتی ہے. ہم جس بھی جماعت یا پارٹی سے ہوں لیکن ہماری آرمی کے خلاف کوئی اختلافی رائے نہیں ہونی چاہیے. پاک فوج کو سیاست میں نا تو کوئی دلچسپی ہے نہ ہی کوئی واسطہ اس لیے فوج کو سیاست سے دور رکھیں. (میاں ذیشان لاہور)