مکرمی! ایل ٹی سی بسوں کی بندش سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ روٹوں پر پبلک سیکٹر سے سپیڈو (SPEEDO) بس سروس کا بطور متبادل اجرا کیا جائے لیکن پرائیویٹ سیکٹر سے خستہ حال مزدا گاڑیاں چلائی گئی ہیں جو مسافروں کی شدید بے سکونی کا باعث ثابت ہوئی ہیں۔ نیز بزرگ شہریوں کو فری سہولت سے محروم کر دیا گیا ہے لہٰذا لاہور میں تمام روٹس پر سپیڈو بس چلائی جائیں اور بزرگ شہریوں کے لیے سفر کی مفت سہولت بھی بحال کی جائے۔ (چودھری خالد اقبال، خیابان جناح لاہور)