یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز صوئے آصل کیمپس کا افتتاح

Jan 11, 2020

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن نے کہا ہے کہ دنیا میں 60فیصد تعلیم حکومتی سطح پر فراہم کی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں صورتحال بر عکس ہے اور 60فیصد تعلیم نجی شعبہ فراہم کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکے صوئے آصل کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نجی شعبہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس ضمن میں یونیک گروپ پیش پیش ہے۔انہوں نے کہا کہ معیا ری تعلیم کے فروغ کے لیے اچھا ماحول نا گزیر ہے اور اس ضمن میں ملک میں جاری شجر کاری مہم میں ہر فرد کو حصہ لینا چاہیے ۔

مزیدخبریں