لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدا لغفار روپڑی نے کہا ہے کہ دنیا عالم کا امن عالم اسلام کے امن کے ساتھ ہی وابستہ ہے،اسلام دشمن مسلمانوں کو کمزور کرنے اور اسلام کیخلاف مذموم کارروائیوں کیلئے متحد ہو چکے ہیں۔ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، عالمی برادری ناروے میں اس درندگی کا نوٹس لے ،اور وقتاْ فوقتا ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ مغرب کی جانب سے ایسی غلیظ حرکت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جدبات مجرو ح ہوئے،اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مقدس شخصیات اورشعار اسلام کی بے حرمتی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں دین اسلام کی تعلیمات اورقرآنی کریم کی توہین کے اجازت نہیں دی جاسکتی۔