ڈاکٹرظفرمرزاکی پاکستان کیخلاف پولیو سے متعلق نئی سفری پابندیاں عائد کی جانے کی خبروں کی تردید

Jan 11, 2020 | 10:27

ویب ڈیسک

صحت کے امورکے بارے میں وزیراعظم کے معاو ن خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں کی جانب سے ملک میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے اورپاکستان کے خلاف پولیو سے متعلق نئی سفری پابندیاں عائد کی جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی نے پولیو سے متاثرہ ملکوں کیلئے سب سے پہلے مئی دوہزارچودہ میں سفارشات مرتب کی تھیں جن کاوقتاً فوقتاً جائزہ لیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے عالمی برادری کے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے متعلقہ سفارشات پر فوری عملدرآمد کیا۔ڈاکٹرظفرمرزانے عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کا سفر کرنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لئے سفری پابندیاں عائد کرنے کی مکمل تردید کی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کودرپیش چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے اوران پرقابوپانے کے لئے کوشاں ہے.
 

مزیدخبریں