راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی سمیت گیارہ ملک گیر کارروائیوں کے دوران 168ملین روپے کی 928.178 کلو گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ منشیات سمگلنگ میں 10ملزمان کو حراست میں لے لیا منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2 گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں برآمدکی گئی منشیات میں 297.178 کلو گرام ہیروئین، 606.7 کلوگرام افیون اور 24.3 کلو گرام چرس شامل ہے۔