نوشہرہ ڈرائی پورٹ پر 90 فیصد کام لیگی دور میں مکمل ہوا: سعد رفیق، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سعد رفیق کہتے ہیں پی ٹی آئی حکومت نے اضاخیل ڈرائی پورٹ کے منصوبے کو انا کی بھینٹ چڑھایا جبکہ مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کا نوے فیصد کام لیگی دور میں مکمل ہوا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ کی تعمیر میں ڈیڑھ سال کی تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے۔ لیگی دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر اور تالیاں بجا کر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ اپنی نالائقی پر شرمندگی کے بجائے اترانا تحریک انصاف کا طرۂ امتیاز ہے۔ ادھر ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈرائی پورٹ کی بنیاد نواز شریف نے رکھی، عمران خان نے اسے سولہ ماہ میں تباہ کر دیا۔ ابھی تک لیگی دور کے منصوبوں جیسا ایک بھی شروع نہیں کر سکے۔ خیبرپی کے میں چھ سال کے دوران اضاخیل ڈرائی پورٹ جیسا ایک منصوبہ دکھا دیں؟ عمران خان کی قابلیت پشاور میٹرو کے سو ارب روپے کے کھڈوں سے عیاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...