خلیجی ریاست سلطنت اومان کے فرمانروا سلطان قابوس بن سعید انتقال کرگئے اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلطنت اومان کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں ہفتے کو علی الصبح سلطان بن قابوس بن سعید کی وفات کا اعلان کیا گیا۔سلطان قابوس بن سعید کی وفات کے بعد ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ آئندہ 40 دن تک ملک کا پرچم سرنگوں رہے گا۔سلطان قابوس نے 23 جولائی 1970 کو اقتدار سنبھالا۔ اس دوران انہوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کیں۔ ان کی سیاسی، اقتصادی،فوجی، سماجی اور ثقافتی اصلاحات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
عُمان کے فرمانروا سلطان قابوس کی وفات پرملک میں تین روزہ سوگ
Jan 11, 2020 | 11:32