سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ قومی اداروں کا استحکام تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نیب آرڈیننس میں ترمیم کے حوالے سے تمام فریقوں کے ساتھ مشاورت کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی طرف سے مثبت اورتعمیری تنقید کاہمیشہ خیرمقدم کیاجائیگا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت بہترخدمات کی فراہمی کے لئے اورشفاف طریقے سے سرکاری فنڈزمختص کرنے کے حوالے سے مختلف ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرارہی ہے۔فوادحسین نے یقین دلایاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل حل کرے گی۔
قومی اداروں کا استحکام تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے:چوہدری فوادحسین
Jan 11, 2020 | 11:37