جاپان، نئے سال کے خوش قسمت ترین شخص کے چناﺅ کےلئے عبادت گاہ میں دوڑ

جاپان میں نئے سال کے سب سے خوش قسمت شخص کا اعزاز پانے کے لیے مغربی علاقے کی ایک عبادت گاہ میں دوڈ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق مغربی جاپان میں ہر سال ایک خوش قسمت انسان کی تلاش کے کئے عبادت گاہ میں دوڈ مقابلے کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ رواں بر اس دوڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔یہ دوڑ ہر سال 10 جنوری کو ہیوگو کے علاقے میں نیشی نومیا شرائن میں منعقد کی گئی ہے۔ یہ عبادت گاہ خوشحالی کے دیوتا ایبیسو سے منسوب ہے۔ گزشتہ روز مذکرہ دوڈ طلوعِ آفتاب سے قبل تقریباً 5000 افراد عبادت گاہ کے باہر انتظار کر رہے تھے۔ صبح 6 بجے ڈھول کی تھاپ کے ساتھ دروازہ کھلنے پر وہ رے وا عہد کی پہلی خوش قسمت ترین شخصیت کا اعزاز پانے کے لیے تقریباً 230 میٹر کے فاصلے پر عبادت گاہ کے مرکزی ہال کی جانب دوڑے۔رواں سال کے فاتح 33 سالہ یوسوکے کوروگی اوساکا کے ساکائی شہر کے ایک ہائی سکول میں جسمانی تربیت کے استاد ہیں۔فاتح نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی پر حیران ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک کامیاب سال اور اپنی خوش قسمتی میں دوسرے لوگوں کو شریک کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

ای پیپر دی نیشن