مرحوم سلطان قابوس بن سعید کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق السعیدعمان کو عمان کا نےا سلطان مقرر کر دیا گیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیثم بن طارق السعید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ عمان کے مرحوم سلطان قابوس بن سعید نے وفات سے قبل اپنے جاں نشیں کا اعلان نہیں کیاتھا تاہم اس حوالے سے ایک خفیہ وصیت کا ذکر کیا گیا ہے جس میں سلطان نے اپنے جاں نشیں کا نام تحریر کروایا۔1996 میں منظور کیے جانے والے آئین میں یہ بات موجود ہے کہ سلطان کو وصیت میں بو سعید خاندان سے اپنے جاں نشیں نامزد کرنا ہو گا۔ یہ وصیت شاہی خاندان کی کونسل کے سامنے کھولی جائے گی۔عمانی آئین کے مطابق اگر شاہی خاندان کی کونسل کا 3 روز کے دوران سلطان کے جاں نشیں پر اتفاق رائے نہ ہوا تو ایسی صورت میں دفاعی کونسل پر لازم ہو گا کہ وہ ریاست کی کونسلوں، شوری اور عدالت عظمی کے سربراہان کی شرکت کے ساتھ سلطان کے اختیار کا عمل انجام دے۔سلطان قابوس کی کوئی اولاد نہیں تھی لہٰذا ان کی جاں نشینی کے لیے 3 گردش میں رہے۔ ان میں سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی اور وزیراعظم اسعد بن طارق (65 سالہ) کے علاوہ سلطان کے دو سوتیلے بھائی وزیر ثقافت ہیثم (65 سالہ) اورعمان کی بحریہ کے سابق سربراہ شہاب (63 سالہ) شامل ہیں۔ وزیرثقافت رہنے والے ہیثم بن طارق السعید اب نئے سلطان کے طور پر منتخب ہوگئے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی اس اطلاع کی سرکاری تصدیق ہونا باقی ہے.
عمان:قابوس کے سوتیلے بھائی ہیثم بن طارق السعید عمان کے نئے سلطان مقرر
Jan 11, 2020 | 13:00