پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہاہے کہ عمران خان این آر او نہ ہونے کی بات کرتے ہیں مگر این آر او تو ہو گیا،نواز شریف مسلم لیگ ن کے ووٹ بیچ کرباہرچلے گئے۔رہنماپیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف نے کوئی پیسہ واپس نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ وہ انیس سو پچیاسی سے نواز شریف پر اعتبار نہیں کرتے ، آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے میاں صاحب نے بہت زیادہ پھرتی دکھائی۔اعتزاز احسن نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف نے اپنے 80 ووٹ جو ایم این ایز اور سینیٹرزپر مشتمل تھے ، وہ پیش کر دیئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھے۔ا نہوں نے کہا کہ بلاول میں قابلیت کا کوئی شک نہیں، ہم جیسے بہت سے رہنما لگے ہوئے ہیں کہ بلاول پیپلزپارٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالے اور اب ایک نوجوان سے قد آور سیاستدان کی جانب بلاول بڑھ رہا ہے ۔
عمران خان این آر او نہ ہونے کی بات کرتے ہیں مگر این آر او تو ہو گیا،نواز شریف ووٹ بیچ کرباہرچلے گئے:اعتزازاحسن
Jan 11, 2020 | 14:52