حکومت وزیراعظم کی قیادت میں ملک کوسماجی،فلاحی ریاست میں تبدیل کرنےکیلئےکوشاں ہے:علی محمدخان

پارلیمانی امور کے وزیرمملکت علی محمد خان نے یقین دلایا ہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو سماجی ، فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے زیرقیادت حکومت عوام کو سہولتوں کی فراہمی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی رہنما اصولوں کے مطابق پاکستان کو سماجی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستان کی قیادت اچھے ہاتھوں میں ہے اور وہ درست سمت کی جانب گامزن ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے نادار افراد کو غربت کی چکی سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
 

ای پیپر دی نیشن