محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر سمیت ملک کے زیادہ تر حصوں میں کل سے بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغرب سے آنے والا شدید بارشوں کا نظام بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے اور گوادر ، کیچ ، پنجگور، کوئٹہ ، مستونگ اور قلات کے اضلاع میں اس عرصے کے دوران شدید بارشوں کا باعث بنے گا ۔ترجمان نے کہاکہ بارش کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ اس عرصے کے دوران پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی متوقع ہے ۔
ملک کےزیادہ ترحصوں میں اتوارسے بارش کی پیشنگوئی
Jan 11, 2020 | 19:08