صدرمملکت اوروزیراعظم کااومان کےسلطان قابوس بن سعیدکےانتقال پراظہارافسوس

صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اومان کے سلطان قابوس بن سعید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں صدر نے کہاکہ سلطان قابوس کی اومانی قوم اورعالمی امن کیلئے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ سلطان قابوس حقیقی بھائی تھے جنہوں نے اومان پاکستان دوستی کو یقینی بنایا۔وزیراعظم عمران خان نے اومان کی عوام کیلئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ سلطان قابوس بصیرت رکھنے والے رہنما تھے جنہوں نے اومان کو مضبوط اور جدید ریاست میں تبدیل کیا ۔عمران خان نے کہاکہ اومان محبوب رہنما اور پاکستان قریبی اور قابل اعتماد دوست سے محروم ہوگیا ہے ۔صدر اوروزیراعظم نے مرحوم سلطان قابوس کیلئے دعائے مغفرت کی ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سلطان قابوس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن