2020 ء  میں ایل ڈے اے نے  متعدد ترقیاتی سکیمیںمکمل کیں

 لاہور(پ ر)  وزیراعلیٰ پنجاب کی رہنمائی میںسال 2020ء کے دوران لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، کاروبار دوست پالیسوں کے نفاذ اور شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لئے حوصلہ افزاپیش رفت کی گئی- روزگار کے مواقع پیدا کر نے اور تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی خاطر ایل ڈی اے لینڈ یوز ریگولیشنز کی منظوری دی گئی - شہریوں کو تجارتی، کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے زمین کے استعمال میں تبدیلی کی اجازت دینے کا طریقہ کار متعین کیا گیا اور لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع میںسینکڑوں نئے کاروبار شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی-کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کمرشلائزیشن فیس کی یکمشت ادائیگی پر5فیصد رعایت اور قسطوں کی صورت میں اد کرنے کے لئے 2کی بجائے  3سال میں جمع کروانے کی سہولت دی گئی ۔کاروبارکی توسیع کے لئے پہلے سے زیر استعمال زمین کے برابر اراضی ساتھ ملانے کی اجازت اور فلاحی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے این جی اوز اور رفاہی اداروں کوکمرشلائزیشن فیس کی چھوٹ دے دی گئی۔24  کنال سے 200کنال تک رقبے پرکمرشل زون(ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ )بنانے کی اجازت اور پروفیشنلز کو اپنی رہائش گاہ کے 25فیصد کورڈ ایریا پر پیشہ وارانہ امور انجام دینے کی اجازت اور کمرشلائزیشن فیس معاف کر دی گئی-ایل ڈی اے سٹی سکیم کے13ہزار کنال پر مشتمل فیزون کے جناح سیکٹر میں  10017فائل مالکان کو پلاٹ ایلوکیٹ کرنے کے بعد 10ہزار کنال پر مشتمل اقبال سیکٹر پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن