لاہور(خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل ، مولانا عبدالنعیم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ نے ہردور میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ انجام دیا اور جھوٹے مدعیان نبوت کا مقابلہ کیا۔ 1974کے فیصلے کے بعد لوگوں نے یہ سمجھا کہ اب مسئلہ حل ہوگیا اب کا ختم نبوت کے محاذ پر کام کرنے کی ضرورت نہیں حالانکہ آج تک قادیانی گروہ نے پارلیمنٹ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا ۔ آئین پر عملدرآمد کے لئے آواز بلند کرنا یہ ہماری ذمہ داری ہے حقو ق غصب ہونے کے نام پر قادیانیوں کو نوازا جارہا ہے اور مسلمانوں کے حقوق پر قادیانی ڈاکہ ڈال رہے ہیں اور مسلمانوں کے حقوق چھین رہے ہیں تمام مسلمانوں کو اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ دور حکومت میں قادیانیوں کو کچھ زیادہ آشیرباد حاصل ہے 1974کی تحریک ختم نبوت کی طرح اب کام کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر مولانا عبدالرحمن، مولانا مفتی محمدعثمان سمیت کئی علماء کرام موجود تھے ۔