لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت حق پاکستان کے امیر علامہ پیر محمد اصغر نورانی نے کہا ہے کہ مودی نے ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا ہے۔ ایک طرف تو بھارت نے مسئلہ کشمیر، فلسطین اور مشرق وسطی کے معاملے پر ہمیشہ دوہری پالیسی اختیار کی ہے،پاکستان کلمہ طیبہ کے نام سے بنایا تھا اور اس کی نظریاتی سرحدوں کی ہر صورت حفاظت کریں گے لبرلزم کے آگے دیواربنیں گے ، ہمارا نظریہ اور قومیت کلمہ طیبہ ہے۔ ہر مسلمان کا نظریہ حیات اسی کلمہ کے گرد گھومتا ہے۔ ہمارے دلوں سے پاکستان کی محبت تب تک کم نہ ہو گی جب تک کلمہ کی محبت موجود ہے۔ ہر سچا مسلمان اپنے دل میں پاکستان کا جھنڈا بسائے ہوئے ہے۔گذشتہ روز تحریک دوعوت حق کے ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐکا مسئلہ صرف علما کا نہیں بلکہ پو ری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کو ئی مسلمان اس کو غیر موثر کرنے کی اجازت نہیں دے گا،بلکہ ہرامتی حضور ؐکی عزت و ناموس کی خاطر اپناسب کچھ قربان کرنا سعادت سمجھتا ہے۔