جو بائیڈن دور: چین‘ امریکہ جنگ ہوگی: سابق آسٹریلوی جنرل کی پیش گوئی

سڈنی (آن لائن) سابق میجر جنرل اور کنزرویٹو لبرل سینیٹر جم جم ملن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ انہوں نے بڑے اعتماد کے ساتھ یہ دعویٰ کیا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان  جو بائیڈن دور میں آئندہ تین سے پانچ سال کے اندر جنگ ہو گی اور اس جنگ میں آسٹریلیا بھی شامل ہو گا۔ ملن نے آسٹریلین آرمی میں چالیس سال سروس کی۔ انہوں نے اپنے تجربے کی بنا پر اپنی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی دفاعی استعداد میں اضافہ کریں اور بارڈر سکیورٹی کو مزید مضبوط کریں۔ کیونکہ آئندہ وقت میں جب چین حملہ آور ہو گا تو ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت بہتر انداز میں کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور امریکا نے اپنے موجودہ زوال کے وقت جو کچھ چھوڑا ہے اور سپیس پیدا ہوئی ہے ہمیں اس میں اپنے قدم جما لینے چاہئیں۔ چین کی چڑھائی ناگزیر ہے اور وہ وقت قریب ہے جب چین اعلان جنگ کرے گا۔ لہذا آسٹریلیا کو اس وقت کے لیے ابھی سے تیار ہونا ہو گا۔ یوں امریکا اور چین کے درمیان جنگ شروع ہو گی اور جس کے ایندھن میں آسٹریلیا کو بھی شامل ہونا ناگزیر ہو جائے گا۔ کیونکہ چین نے تجارت کے نام پر اس وقت دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اپنا اثرورسوخ بڑھانا شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے روس کے ساتھ بھی ہاتھ ملا لیا ہے جو کہ امریکا کے لیے تشویشناک صورت حال ہے۔ لہٰذا یہ صورت حال اگر ایسے ہی رہی تو معاملہ تصادم کی طرف جائے گا اور اس کا نتیجہ کبھی بھی اچھا نہیں نکلے گا۔ یوں امریکا اور چین کی جنگ میں آسٹریلیا تو کودے گا ہی ساتھ میں کئی اور ممالک بھی اس جنگ کا ایندھن بننے سے پیچھے نہیں رہیں گے۔ سپر پاورز کی ریس ہوگی اور آمنے سامنے آئیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...