نیب کے خلاف سڑکوں پر نکل کر غنڈہ گردی سے کام نہیں چلے گا: پرویز خٹک

Jan 11, 2021

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ)  وزیر دفاع پرویز خٹک نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ نیب کے خلاف سڑکوں پر نکل کر غنڈہ گردی سے کام نہیں چلے گا۔ اپوزیشن خود پرکرپشن کے الزامات غلط سمجھتی ہے تو نیب کے سامنے پیش ہو جائے‘ میرے خلاف بھی نیب نے مالم جبہ کا کیس شروع کیا تھا۔ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں تھا۔ مالم جبہ کیس میں دو محکموں کا آپس میں جھگڑا تھا۔ ایک محکمہ کہتا ہے زمین ٹورازم کی ہے۔ دوسرا کہتا ہے کہ زمین فاریسٹ کی ہے۔ مالم جبہ کیس میں خود نیب کے سامنے پیش ہوا اور اپنا کردار واضح کیا۔ جو خود کو کرپشن سے صاف سمجھتے ہیں وہ نیب کے سامنے صفائی کا ثبوت دیں۔ حکومت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں۔ اپوزیشن لوگوں کو اکٹھا کرکے دکھائے ہم بھی دیکھیں ان کے پاس کتنے لوگ ہیں۔

مزیدخبریں