اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تا حیات سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر ٹکا خان نے کہا ہے کہ اخباری صنعت میں اخبار فروش ریڑھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتے ہیں ، انسان ایک طرف چاند پر پہنچ گیا تہذیبیں تمدن بدل گئیں لیکن زندگی میں کردار کی بڑی اہمیت ہے جو آج گم ہو چکا ہے باکردار لوگ ہی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں ،زندگی بہت خوبصورت اور مشکل ہے مگر انسان انتہائی کمزور اور لاچار ہے ،موت تو برحق ہے سب نے ایک دن اس دنیا فانی سے کوچ کرنا ہے، تاریخ میں وہ لوگ زندہ رہتے ہیں جو اپنی برادری کے لئے موثرکردار ادا کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں سابق سیکر ٹری مالیات محمد ریاض خان جدون، اخبار فروش یونین کے صدر عبدالمالک خان، نوجوان اخبار فروش ارشد قریشی، ایس پی چوہدری اسلم شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی خان جدون،سابق صوبائی وزیر قانون علی افضل خان جدون، سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان،حاجی ایاز خان،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون،سماجی شخصیت ملک ساجد اعوان، رہنما مسلم لیگ (ن )سردار ذوق اختر ،صدر انجمن اتحاد شہریاں ملک سجاد، حاجی علی اکبر قریشی، عبد الخالق خان ،یونس خان جدون ،سابق صدور ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،محمد شائد چوہدری، میر محمد اعوان،جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون، جنرل سیکرٹری اے یو جے اقبال ساغر ،جنرل سیسیکرٹری اخبار فروش یونین ریاست علی اعوان ، سرفراز خان جدون ،پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر نقیب اللہ خان، مسلم کمرشل بینک ایمپلائز یونین کے ریافت خان جدون ، ہزارہ زمیندار فٹبال کلب کے یونس عباسی اور دیگر نے خطاب کیا،جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ ن،پاکستان تحریک انصاف،جماعت اسلامی،پاکستان پیپلز پارٹی،جماعت اہلسنت کے زمہ داران،اخبار فروش یونین کے عہدیداران،صحافی سیاسی وسماجی شخصیات اور مختلف سرکردہ شعبوں سے وابستہ افراد شریک تھے، آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تا حیات سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر ٹکا خان نے کہا کہ میں ایک مزدور کا بیٹا ہوں لیکن اخبار فروش یونین کے حقوق کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کی انہی کارکنوں کی دعاں کے نتیجہ میں وفاقی وزیر کے عہدہ پر پہنچا،انہوں نے کہا کہ جدوجہد کی زندگی اقتدار سے زیادہ خوبصورت ہے،عبدالمالک خان سے گہرا دیرینہ اور لازوال تعلق تھا فیڈریشن کے الیکشن میں ان کو مالی لالچ دینے کی کوشش کی مگر انہوں نے اسے ٹھکرا دیا تھا انہوں نے کہا کہ ملک میں اسٹیٹس کی عزت ہے کردار کی نہیں جو ہماری بڑی کمزوری ہے ،جو لوگ اپنے حق کے لئے ڈٹ جائے وہ مقصد حاصل کر کے تاریخ میں اپنا نام رقم کروا دیتے ہیں ،سیکرٹری جنرل اخبار فروش فیڈریشن ٹکا خان نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے ،سیاست بھی خدمت اور عبادت ہے ،انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم نے تمام دنیاوی لالچ کو ٹھکرا کر اپنا ایک نام پیدا کیا جو تاریخ کا روشن باب بن چکا ہے، چوہدری اسلم ارب پتی بن سکتا تھا ،جو انہیں اچھا کہہ رہا ہے وہ اس بات کی دلیل ہے ان لوگوں نے معاشرے میں اچھا کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ ایک دوسر ے کو ملامت کرنے سے کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں اختلاف رائے حسن ہے اس کے لئے اختلاف برائے اختلاف نہیں ہونا چائیے،ہم سب کا جمع ہونا کردار کو سلام ہے تمام جماعتوں کی موجودگی ایک گلدستہ بنا دیا ہے،ہمیں ایک دوسرے سے محبت کرنا ہوگی اور عزت دینا ہوگی ،جو شعائر اسلام تھے وہ غیر مسلم اپنا چکے ہیں اور ان کے طور طریقے مسلمان اپنے اوپر مسلط کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر مسلموں نے کلمہ کے علاوہ قرآن کی کی تمام تعلیمات پر عمل کرتے ہیں اور قرآن کی تفسیر سے مستفید ہو رہے ہیں لیکن وہ مسلمان نہیں ہو رہے یہ ہمارے لئے بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا میں نے زاتی حیثیت سے 20 سے زیادہ ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے وہ لوگ ایک دوسرے کو عزت دیتے ہیں جب کہ ہم ایک دوسرے پر بے جا تنقید اور مخالفت کرتے ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ اپنے مزاج کو بدلنا ہوگا ،انہوں نے کہا ماوزے تنگ کیمونسٹ ہونے کے علاوہ قرآن کا حافظ تھا اس نے قرآن کی نقل کرکے اسلام کا نام نکال کر سوشل ازم رکھا ،انہوں نے کہا کہ امریکہ ،یورپ میں ایسے مدارس ہے جہاں قرآن کی تعلیم سے غیر مسلم فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ ہم سے آگے بڑھ رہے ہیں اور مسلمانوں نے اسے اوطاق میں رکھا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں معدنیات کی کمی نہیں ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ، قبل ازیں مقررین نے اپنے خطاب میں مرحومین کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب میں رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے اخبار فروش ارشد قریشی مرحوم کی بیوہ اور بچوں کی مالی مدد کے لئے ایک لاکھ دینے ،پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر نقیب اللہ خان نے اخبار فروش مرحوم ارشد قریشی کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی ۔ سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان نے ماہانہ تین ہزار بیوہ اور بچوں کے لیے دینے کا اور الخدمت فانڈیشن کے صدر سردار محمد سرور نے ان بچوں کی کفالت کرنے کے اعلانات کئے ہیں ،اختتام پر صد روجنرل سیکرٹری ایبٹ آباد پریس کلب اور ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون نے ٹکا خان کو پریس کلب کی یادگاری شیلڈ پیش کی ۔