وزیراعظم کے بیانات جلتی پر تیل کا کام کر رہے‘ حکومت نے مایوسی بڑھائی: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ڈھائی سالہ دور حکومت میں مایوسیوں اور اندھیروں میں اضافہ کیا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی بجلی گرانے والوں نے پورے ملک کی بجلی بند کردی۔ اداروں کو بے توقیر کرنے میں حکومت کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔ وزیراعظم کے بیانات جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔ سابقہ اور موجودہ حکومتیں ملک میں ہر طرح کے مسائل کی ذمہ دار ہیں۔ جب تک ملک میں نظام مصطفے ٰؐ کا نفاذ نہیں ہوتا، حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد اس بوسیدہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع لاہور کے اجتماع ارکان سے منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیر ضلع ذکر اللہ مجاہد نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ وزیراعظم کے آئے روز کے بیانات سراسر جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے اداروں کو بے توقیر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نئے پاکستان کے دعوے داروں نے ملک بھر میں نئے قبرستان بنانا شروع کر دیے ہیں۔ اسلام آباد اور مچھ بلوچستان کے واقعات کی تحقیقات کرا کر قاتلوں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ مدینہ کی اسلامی ریاست کے دعوے دار گزشتہ عرصہ میں ایک قدم بھی اس طرف نہیں اٹھا سکے بلکہ حالات بد سے بد ترین کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سودی نظام کے ہوتے ہوئے ملک کو مسائل سے چھٹکارا دلانا عملی طور پر ممکن نہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت سود کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے خود داری کی پالیسی کے ساتھ اپنا پہلا قدم اٹھائے۔ 31 جنوری کو سرگودھا میں جلسہ عام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...