میلسی : بااثر افراد کی لنڈے بازار کے دکانداروں کو جبری ادائیگی کا حکم

Jan 11, 2021

میلسی (نمائندہ نوائے وقت) لنڈا بازار میں تھڑے لگا کر روزی کمانے والے  دکانداروں جان محمد، محمد جہانگیر، محمد حنیف، محمد عارف، محمد یٰسین، غلام شبیر اور دیگر نے کہا ہے کہ وہ گذشتہ 15سال سے ریلوے لائن کے قریب موجود ایک کنال خالی اراضی میں تھڑے لگا کر استعمال شدہ پرانے کپڑے بیچ کر اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں قبل ازیں اس اراضی کو ٹھیکے پر حاصل کرنے والے حاجی احمد یار نے 5 سو روپے فی تھڑا کرایہ مقرر کر رکھا تھا لیکن ان کی لیز ختم ہوتے ہی اب پاکپتن سے آئی او ڈبلیو احمد نے ہر دکاندار سے 22 سو روپے اور ایک عدد خالی اسٹامپ پیپر وصول کیا اور کہا کہ انہیں ریلوے کا براہ راست کرایہ دار بنایا جا رہا ہے اور ہر ماہ وصول کیئے گئے کرایے کی رسید ملے گی لیکن وصول کی گئی رقم کی کوئی رسید جاری نہ کی اور اب رانا سرور اور شاہد کو روزانہ بھیجا جاتا ہے جو غریب دکانداروں کو 3 ہزار روپے ماہانہ بھتہ وصولی کی دھمکیاں دیتے ہیں اور رقم نہ دینے والوں کا سامان ضبط کرنے کا کہا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اسٹیشن ماسٹر میلسی اور ریلوے کا مقامی عملہ بھی ان بااثر افراد کی سرپرستی کر رہا ہے۔

مزیدخبریں