ہارون آباد: کمرے میں آگ لگنے  سے 3  سالہ بچی زندہ جل گئی

ہارون آباد (نامہ نگار) نواحی گائوں 119 سکس آر میں 3 سالہ سمیرا کمرے میں  آگ لگنے  سے  زندہ جل گئی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ہارون آباد کے نواحی گائوں 119 سکس آر میں میں ظفر اقبال کی اہلیہ مہوش اپنے چار بچوں کے ہمراہ کمرے میں سوئی ہوئی تھی اور سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے کمرے میں لکڑیاں جلا رکھیں تھیں۔ آگ سلگتی رہی اور اس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے  3  سالہ  سمیرا جھلس کر جاںبحق ہوگئی جبکہ مہوش اور دیگر تین بچے  معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ جبکہ ظفر اقبال ساتھ والے کمرے میں سویا ہوا تھا جس نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔ ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گل حسن تھانہ فقیروالی پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن