152سال بعدامریکی صدر کی تقریب حلف برداری متنازعہ ہونے کا امکان

Jan 11, 2021

رحیم یار خان(احسان الحق سے)152سال بعد امریکہ میں سابق صدر کی جانب سے نئے صدر کی تقریب حلف درداری میں شرکت نہ کرنے کی تاریخ دہرائے جانے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیس جنوری کو نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کے بعد ٹرمپ امریکی صدور کی تقریب حلف برداری کی  232 سالہ تاریخ میں چوتھے ایسے سابق امریکی صدر بن جائیں گے کہ جس نے نئے امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کی ہو ۔ذرائع کے مطابق پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن کی تقریب حلف برداری 30اپریل،1789کو منعقد ہوئی تھی تاہم چار مارچ 1801ء کو نئے منتخب امریکی صدر تھامس جیفر سن کی ہونے والی تقریب حلف برداری میں اس وقت کے سابق امریکی صدر جان ایڈمزنے شرکت نہیں کی تھی جبکہ اس کے بعد جان ایڈمز کے بیٹے جان کوائنری ایڈمز نے چار مارچ1829ء کو نئے منتخب امریکی صدر اینڈریو جیکسن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی جبکہ اسکے بعد چار مارچ1869ء  اس وقت کے سابق امریکی صدر جان سن نے نئے منتخب امریکی صدر یولائی سس ایس گرانت کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھے اور اب 152سال بعد امریکہ میں ایک بار پھریہ تاریخ دہرائی جا رہی ہے جب بیس جنوری کو موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں