گالم گلوچ سے منع کر نے پر پرپرٹی ڈیلر کو قتل کر دیا ‘ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)شمالی چھاؤنی کے علاقے میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر اوباش نوجوان نے فائرنگ کر کے 45 سالہ پراپرٹی ڈیلر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے خیبر کالونی میں 45 سالہ پراپرٹی ڈیلر معراج خالد نے اوباش نوجوان فہیم کو محلے میں گالم گلوچ سے منع کیا تو فہیم نے طیش میں آکرپستول سے فائرنگ کر کے معراج خالد کو قتل کر دیا۔اس واقعہ پر مقتول کے ورثاء اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور تھانے میں نعش رکھ کر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔پولیس نے ورثاء کو انصاف کی یقین دہانی کروائی اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی  اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن