سی سی پی او کا قبضہ گروپوں کیخلاف پہلا آپریشن ‘72کنال اراضی واگزار

Jan 11, 2021

لاہور (نامہ نگار)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا قبضہ گروپوں کیخلاف پہلا آپریشن کرتے ہوئے شہری کی کروڑوں روپے مالیت کی 72 کنال زمین ہتھیانے والا قبضہ گروپ گرفتار کرکے 72 کنال زمین واگزار کروا کر اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی۔ تفصیلا ت مطابق علاقہ تھانہ کاہنہ کی حدود میں قبضہ گروپ نے کروڑوں روپے مالیت کی زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان عامر، رفیق، اللہ وسایا، مختار، طارق اور مزمل حسین سمیت 14 ساتھی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ قبضے سے جدید اسلحہ برآمد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں کی شہر میں کوئی گنجائش نہیں۔ بدمعاش، نوسرباز، فراڈیے اور قبضہ گروپ شہر چھوڑ جائیں۔شہریوں کی جمع پونجی پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ زمین واگذار کروانے پر شہری نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

مزیدخبریں